سمارٹ لاک ڈائون سے رات کو چلنے والے کا روبار ٹھپ

سمارٹ لاک ڈائون سے رات کو چلنے والے کا روبار ٹھپ

دکانداروں کے معاشی نقصان کیساتھ شہریوں کیلئے تفریحی کے مواقع ختم

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )کفایت شعاری پالیسی سے رات گئے تک چلنے والے تمام کاروبار ٹھپ ،شہری چٹ پٹی اشیائے خوردنوش سے محروم ہوگئے ، اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق چائے ،باربی کیو،برگر،شوارما،فروٹ چاٹ،گولے گپے پیزا،انڈا ٹکی ،ٹکاٹک والوں کا کاروبار شام کو شروع ہوکر رات گئے تک ہوتاہے لیکن سمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ابھی وہ اپنی د کانداری شروع کرتے ہیں کہ انتظامیہ کے اہلکار دکانیں اور کاروبار بندکرانے اور مقدمات درج کرنے پہنچ جاتے ہیں جس کی وجہ سے مین بازار،جی ٹی روڈ،بس سٹینڈ،صابری گڈز کاعلاقہ ،کمیٹی چوک ،ریلوے روڈ ،چاندنی چوک پر جہاں رات ڈھلنے تک رونق رہتی تھی اب رات 8بجے سے دس بجے تک یہ علاقے اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں،جس سے جہاں ان دکانداروں اور ریڑھی ،کاؤنٹر والوں کو معاشی نقصان ہورہاہے وہاں عوام کیلئے شام کے بعد تفریح کے مواقع ختم ہوگئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں