خواتین سمیت 8افراد کا گھرمیں گھس کر باپ بیٹوں اور بیٹی پرتشدد
موترہ(نامہ نگار )پانچ خواتین سمیت آٹھ ملزمان کا گھرمیں گھس کر باپ بیٹوں اور بیٹی پرتشدد باپ کی حالت تشویشناک ہونے پر لاہور ریفر کر دیا گیا۔
راحیل کالونی ڈسکہ کی خاتون شکیلہ بی بی نے پولیس کودرخواست دی کہ ملزمان وحید’بلال ’شاہزیب ’گلشن لبنیٰ ’ایمان ’نور فاطمہ اورامن اسکے گھرمیں گھس آئے اور آتے ہی اس کے بچوں امیر حمزہ ’سحر ’عبداﷲ اور خاوند پرحملہ آور ہوگئے جس کے نتیجہ میں اس کا خاوند شدیدزخمی ہوگیا جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پراس کی حالت تشویشناک ہونے پر لاہور ریفرکردیاگیا ہے وجہ عناد گلہ کا تنازعہ بتائی جاتی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔