لالہ موسیٰ :اکلوتاانڈرپاس اندھیرے اوربارشی پانی کامرکز

لالہ موسیٰ :اکلوتاانڈرپاس اندھیرے اوربارشی پانی کامرکز

خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کیلئے بھی سکیو رٹی رسک،وارداتوں کا خدشہ

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )شہرکا اکلوتاانڈرپاس اندھیرے اوربارشی پانی کامرکز بن گیا۔تفصیل کے مطابق لالہ موسیٰ شہرمیں جنرل بس سٹینڈ کے قریب بننے والا انڈرپاس دن رات اندھیرے میں ڈ وبارہنے لگاجس کی وجہ سے خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کیلئے بھی سکیو رٹی رسک بناہواہے ،کچھ عرصہ قبل ایک لڑکی کے ساتھ دست درازی کے حوالے سے بھی میڈیاپر نشاندہی کی گئی تھی لیکن کوئی خاطر خواہ ایکشن نہ ہوسکا،اندھیرے کافائدہ اٹھاکر جہاں بگڑے نوجوان خواتین اور لڑکیوں کو ہراساں کرسکتے ہیں وہیں مردوخواتین کو اکیلے دیکھ کر لوٹ مار کی واردات بھی ہوسکتی ہے جبکہ انڈرپاس کی تعمیر میں نقص کی وجہ سے بارش کی صورت میں انڈر پاس کی چھتیں بھی ٹپکتی ہیں جس سے انڈر پاس میں پانی کھڑاہوجاتاہے جس سے مردوخواتین کو انڈر پاس سے گزرنامشکل ہوجاتاہے ۔شہریوں نے این ایچ اے حکام اور میونسپل کمیٹی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں