تتلے عالی :بارات پر نوٹ نچھاور کرنے پر ٹریفک جام،4افراد کیخلاف مقدمہ
تتلے عالی(نامہ نگار )بارات پر نوٹ نچھاور کرنے پر ٹریفک جام، 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
گھمن والا میں گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر واقع مارکی کے باہر بارات میں نوٹ اڑائے جا رہے تھے جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گئی ،پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرنا چاہا لیکن وہ فرار ہو گئے ۔پولیس نے ثنا ء اﷲ ، عدنان ، انتظار سکنہ کوگا اور اشرف سکنہ قلعہ مصطفی آباد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔