حافظ آباد:صفائی ستھرائی،دیہات میں جوہڑ اور تالاب کی نکاسی بارے اقدامات

حافظ آباد:صفائی ستھرائی،دیہات میں جوہڑ اور تالاب کی نکاسی بارے اقدامات

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کاشفاف ون ڈے پنجاب ویژن، ون ڈے ون تحصیل پروگرام کے تحت حافظ آباد میں صفائی ستھرائی،

دیہات میں جوہڑ اور تالاب کی نکاسی،حفاظتی اقدامات،بیوٹی فکیشن، پارکوں، قبرستانوں کی صفائی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد نرجس خاتون جعفری نے شہر کے مختلف علاقوں اور دیہات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ گندے پانی کے تالاب،سیم نالوں کی صفائی اور عوامی احتیاط بارے سائن بورڈز بھی لگوائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں