گوجرانوالہ ڈویژن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کیلئے کل ٹرائل

گوجرانوالہ ڈویژن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کیلئے کل ٹرائل

سیالکوٹ، منڈی بہائوالدین، حافظ آباد ،گجرات،گوجرانوالہ کے کھلاڑی شریک

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام گوجرانوالہ ڈویژن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کیلئے ایک روزہ ٹرائل کل 14 اپریل کو جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں منعقدہ ہوں گے ، ٹرائل میں گوجرانوالہ سمیت ڈویژن کے 6اضلاع کے کھلاڑی شرکت کریں گے ، کھلاڑیوں کے ٹرائل کیلئے 5 رکنی کمیٹی میں چیف سلیکٹر ڈویژن سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا سجاد احمد خاں، تحصیل سپورٹس آفیسر اعظم پال، سیکرٹری فنانس ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن عاطف جٹ، سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن انصر ظفر راٹھور ہوں گے ، ڈویژن سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان کے مطابق ڈویژن کرکٹ ٹیم کے ٹرائل کیلئے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، منڈی بہائوالدین، نارووال، حافظ آباد اور گجرات کے منتخب کھلاڑی شریک ہوسکیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں