سیالکوٹ:صحافی سعید آفتاب پر قاتلانہ حملہ کے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )معروف دانشور و صحافی سعید آفتاب مغل پر قاتلانہ حملے کی صحافیوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کسی بھی صحافی کو اس کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے دستبردار نہیں کیا جا سکتا ۔
گزشتہ روز نامعلوم افراد کی جانب سے سعید آفتاب مغل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے اور تاحال شناخت نہ ہو سکی ۔ صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ صحافیوں پر حملے آزادی صحافت پر حملہ ہیں اور ایسے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں ، واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔