تتلے عالی :قتل واقدام قتل کے 3 ملزموں سے ناجائز اسلحہ برآمد
تتلے عالی(نامہ نگار )دوران تفتیش انکشاف پرقتل اقدام قتل کے 3ملزموں سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔
تتلے عالی پولیس نے قتل واقدام قتل کے دو مقدمہ میں ریمانڈ کے دوران تفتیش پرابوبکر ،حسنین سکنہ ہردواودھے ،سرفراز سکنہ ارتالی ورکاں سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ تین عدد پستول برآمد کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔