سیاسی رہنما ، ماہر تعلیم یاسر عرفات رامے انتقال کر گئے

سیاسی رہنما ، ماہر تعلیم یاسر عرفات رامے انتقال کر گئے

سیاسی رہنما ، ماہر تعلیم یاسر عرفات رامے انتقال کر گئے

کامونکے (تحصیل رپورٹر )سیاسی رہنما ،معروف ماہر تعلیم یاسر عرفات رامے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ عملی سیاست کا آغاز سال 2000 میں کیا اور جلد ہی اپنی صلاحیتوں، عوامی خدمت اور جرات مندانہ مؤقف کے باعث منفرد حیثیت اختیار کر گئے ۔ وہ مختلف ادوار میں تحریک انصاف سے وابستہ رہے اور بطور ٹکٹ ہولڈر بھی سامنے آئے جبکہ کامونکے میں پارٹی کو منظم کرنے میں ان کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے مذہبی و دیگر سیاسی جماعتوں میں بھی فعال کردار ادا کیا۔ صدر پرویز مشرف کے دور میں وہ دو مرتبہ یونین کونسل کے ناظم منتخب ہوئے اور عوامی خدمت کی مثال قائم کی۔ بعد ازاں ضلع اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کے منصب پر فائز ہو کر انہوں نے انتظامی امور میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے دو مرتبہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں بھی حصہ لیا تاہم کامیابی مقدر نہ بن سکی ۔بطور ڈائریکٹر الائیڈ سکول یاسر عرفات رامے نے تعلیم کے میدان میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں