جامکے چٹھہ ریلوے پھاٹک کا درمیانی حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جامکے چٹھہ ریلوے پھاٹک کا درمیانی حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

الیکٹرو بسوں کو گزرنے میں شدید مشکلات ، 2ماہ کے دوران حادثات میں متعدد زخمی

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )جامکے چٹھہ ریلوے پھاٹک کا درمیانی حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو نے کے با عث ٹریفک حادثات معمول بن گئے ،2 ماہ کے دوران مختلف حادثات میں سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ جامکے چٹھہ کے ریلوے پھاٹک کے اندرون واقع سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی خصوصاً الیکٹرو بسوں کو ریلوے روڈ سے گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی شہریوں قیصر اقبال وڑائچ، رانا خورشید احمد خاں، رانا سلطان احمد، چودھری سعید حمید ،چودھری محمد نذیر گجر نے بتایا کہ مین وزیر آباد کوٹ ہرا مین سڑک پر ریلوے پھاٹک جامکے چٹھہ کے درمیانی حصہ پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن چکے ہیں اور بارش کے پانی نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے ۔ الیکٹرو بسوں کے ڈرائیور ز کا کہنا ہے کہ سڑک کی خراب حالت نہ صرف سفر کو سست بنا رہی ہے بلکہ گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے ۔ شہریوں نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے اور ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں