سیالکوٹ:مختلف علاقوں میں غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف آپریشن

سیالکوٹ:مختلف علاقوں میں غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف آپریشن

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )محکمہ شہری دفاع نے ضلع کے مختلف علاقوں اگوکی، امام صاحب اور گرین و وڈ سٹریٹ میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور ایل پی جی سٹیشنز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔

کارروائی کے دوران 3 منی پٹرول پمپس اور ایک ایل پی جی سٹیشن کو سربمہر کر دیا گیا۔چھاپوں کے دوران حکام نے تین ڈسپنسر مشینیں اور ایک ڈی کینٹنگ مشین قبضہ میں لے لی جو غیر قانونی طور پر ایندھن کی فروخت میں استعمال ہو رہی تھیں۔ شہری دفاع حکام کے مطابق ضلع بھر میں انسپکشن کا عمل تیز کر دیا گیا ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں