حافظ آباد میں انسداد پو لیو مہم ، 2 لاکھ 38ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

حافظ آباد میں انسداد پو لیو مہم ، 2 لاکھ  38ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے چار روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔

مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 2لاکھ 38ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ اور وٹامن اے کے حفاظتی قطرے آئے جائینگے ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد احمد بٹ،سی ای او ایجوکیشن محمد اکرم اشرف،ایم ایس ڈاکٹر ریحان اظہر،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ظہیر احمد بھی ساتھ تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں