زائد کرایہ ، فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر گاڑیوں کو جرمانے
سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عادل سہیل کا مختلف اڈوں کا دورہ
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کی ہدایت پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عادل سہیل کے مختلف بس اڈوں کے دورے ، زائد کرایہ وصولی بغیر فٹنس اور روٹ پر مٹ چلنے والی متعدد گاڑیوں کے مالکان کو 61 ہزار روپے جرمانہ کیا سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عادل سہیل نے حافظ آباد سٹی،ونیکے تارڑ،جلاپور بھٹیاں،پنڈی بھٹیاں ،سکھیکی اور دیگر علاقوں کے ویگن و بس اڈوں کے تفصیلی دورے کیے ، جہاں انہوں نے مسافروں سے مقرر کردہ کرایہ وصولی بارے فیڈ بیک لیا۔اڈوں پر کرایہ نامہ آویزاں کرنے سمیت مسافروں کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے مسافروں سے زائد کرایہ وصولی،پبلک ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پر مٹ نہ ہونے پر متعدد گاڑیوں کے مالکان کو مجموعی طور پر 61 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ ناموں پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جایئگا اور کسی بھی ٹرانسپورٹر بس اڈہ انتظامیہ کو اوور چارجنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔انکا کہنا تھا کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پر مٹ کے بغیر بھی پبلک ٹرانسپورٹ کو چلانے کی اجازت نہیں ہو گی اور ٹرانسپورٹرز ٹریفک قوانین پر عمل نہیں کرے گا، اس کی گاڑیوں کو بند اور جرمانہ بھی کیا جائے گا۔