وزیرآباد میں سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کا آغاز کر دیا گیا

وزیرآباد میں سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کا آغاز کر دیا گیا

ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کیا جائے گا:اسسٹنٹ کمشنر

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرآباد میں سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کا آغاز کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے مختلف مقامات پر کیمروں کی تنصیب کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیر زادہ نے مختلف مقامات پر سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کے کام کا جائزہ لینے کے بعد اخبار نویسوں کو بتایا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کا کام جاری ہے ۔اس اقدام کے تحت اہم شاہراہوں، چوکوں اور حساس مقامات پر جدید کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ نگرانی کے نظام کو مؤثر بنایا جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی بروقت روک تھام ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں