امن اور ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا:نوشین افتخار

امن اور ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا:نوشین افتخار

اقلیتیں سر کا تاج ، قومی دھارے میں شمولیت کے مواقع فراہم کئے جا رہے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )رکن قومی اسمبلی و چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی قو می ورثہ و ثقافت سیدہ نوشین افتخار نے کہاہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے ، ملک بھر میں امن اور ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا،حکومت پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مذہبی اقلیتوں کی فلاح و بہبودکے لیے پر عزم ہے ،حکومتی سطح پر یہ اقدامات بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی سیاحت کے فروغ کو ظاہر کرتے ہیں ،اقلیتیں ہمارے سر کا تاج ہیں ،اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے کے مکمل مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں اور ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی مثالی طور پر موجود ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گو رودوارہ بابے دی بیری کا دورہ کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سکھ کمیونٹی کی جانب سے سیدہ نوشین افتخار کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گوددوارہ بابے دی بیری کا دورہ کروایا گیا جبکہ تقریب کے اختتام پر انہیں سکھ کمیونٹی کی جانب سے یادگار ی سونیئر پیش کی گئی۔ نوشین افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان کے آثار قدیمہ، قومی زبان اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے پارلیمانی سطح پر اہم اقدامات کرتی ہے ۔انہوں نے بتایا کرسچین کمیونٹی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے متعدد چرچز کی تزئین وآرائش کا کام بھی جاری ہے ۔ وزیراعظم شہبازش شریف ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اقلیتوں سے خصوصی محبت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں سکھوں سمیت تما م اقلیتوں کی بڑی عزت حاصل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں