سیالکوٹ:گندم پیداواری مقابلے کیلئے منتخب کاشتکاروں کی فصل کٹائی کا شیڈول
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ضلع سیالکوٹ میں گندم پیداواری مقابلے کیلئے منتخب ہونیوالے 10 کاشتکاروں کی فصل کٹائی 20 اپریل کو شروع ہو گی
ایک ہفتہ میں مکمل ہو گی جبکہ اول، دوم اور سوم آنیوالے کاشتکاروں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عباس ذوالقرنین نے محکمہ زراعت کی گندم مقابلہ زرعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع سیالکوٹ سجاد حیدر، ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی شماریات سیالکوٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زراعت (توسیع) اور کاشتکاروں نے شرکت کی۔