لدھیوالہ وڑائچ:گھر سے گن پوائنٹ پر ماں بیٹی اغوا ،نوجوان 2روز سے لاپتہ

لدھیوالہ وڑائچ:گھر سے گن پوائنٹ پر  ماں بیٹی اغوا ،نوجوان 2روز سے لاپتہ

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )مدوخلیل سے خاتون کو بیٹی سمیت اغوا کر لیا گیا۔

تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے مدوخلیل کے محلہ ٹاور والا کے رہائشی شفاقت علی کے گھر اوباش عثمان نے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا اور گھر میں موجود اسکی بیوی (ک)اور 7سالہ بیٹی (ف)کو گن پوائنٹ پر اغوا کر کے لے گئے ۔علاوہ ازیں مدوخلیل کا ہی رہائشی 17سالہ رفیع الدین رات10بجے موٹر سائیکل پر سامان خریدنے گیا جو 2 دن گزرنے کے باوجود گھر واپس نہ پہنچ سکا ۔ لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے اغوا کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں