گھر میں گھس کر لڑکی سے گن پوائنٹ پر زیادتی کی کو شش

 گھر میں گھس کر لڑکی سے گن پوائنٹ پر زیادتی کی کو شش

پپناکھہ میں ابو بکر اور ذیشان گھر گھسے ، لڑکی کے شور پر ملزم فرار، مقدمہ درج

لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )پپناکھہ میں دو اوباشوں نے محنت کش کے گھر دھاوا بول دیا ، گھر میں موجود لڑکی سے زیادتی کی کو شش، شور پر ملزم فرار ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے پپناکھہ کے رہائشی اکرام گجر کی 20 سالہ بیٹی (ع)گھر میں اکیلی تھی کہ گائوں ہی کے دو اوباش ابوبکر اور ذیشان اس کے گھر میں گھس گئے اور (ع) سے گن پوائنٹ پر زیادتی کی کو شش کی، لڑکی کے شور مچانے پر اہل دیہہ کے جمع ہونے پر ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے ۔ لدھیوالہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے چچا شہزاد کی درخواست پر ابوبکر اور ذیشان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں