ڈسکہ :موٹر سائیکل کی ٹکر سے لڑکی جاں بحق
ہیڈبمبانوالہ ، ڈسکہ (نامہ نگار، نمائندہ دنیا) موٹر سائیکل کی ٹکر سے لڑکی جاں بحق ہو گئی۔
ہپو گڑھا میں دعا فرانسس والدہ کے ہمراہ پیدل جارہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار عبداﷲظہور نے ٹکر ماردی جس سے دعا فرانسس کے سر پر چوٹ آئی ، ٹانگ بھی ٹوٹ گئی جو ہسپتال میں جاں بحق ہوگئی، موترہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔