ڈسکہ :نوسر بازوں نے بینک سے نکلنے والے شخص کو لوٹ لیا

ڈسکہ :نوسر بازوں نے بینک  سے نکلنے والے شخص کو لوٹ لیا

ہیڈبمبانوالہ، ڈسکہ (نامہ نگار، نمائندہ دنیا) مختلف وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے۔ ساجد علی کا والد بینک سے ایک لاکھ روپے لے کر نکلا۔۔۔

 تو بینک روڈ پر دونامعلوم افراد نے اس کو باتوں میں لگاکر نشہ آور رومال سنگھا کر بیہوش کردیا اور جیب سے ایک لاکھ روپے نکال کر لے گئے ، محمدعبداﷲ منڈیکی گورائیہ چوک دوست سے ملنے گیا تو نامعلوم نے اس کی جیب کاٹ لی جس میں 1100روپے اور موبائل فون تھاجبکہ مشن کمپاؤنڈ کے قریب عمر سلطانی فون سن رہاتھاکہ دونامعلوم افراد نے جھپٹا مار کر موبائل فون چھین لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں