کامونکے :فائرنگ، چھریوں اور ڈنڈوں کے وار سے 3 افراد شدید زخمی
کامونکے (نامہ نگار )لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ، چھریوں اور ڈنڈوں کے وار سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
گزشتہ روز ساہیوال کا محمد صفدر دیوان روڈ پر پٹرول پمپ پر کھڑا تھا کہ معمولی تلخ کلامی پر پمپ کے منیجر لدھے والا کے عمران نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ بشارت ٹاؤن کے بدر الزمان اور اُسکے دوست اجمل کو معمولی تلخ کلامی پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں روک کر سمیع اللہ، ریحان، حمزہ، اور علی حسن وغیرہ نے چھریوں اور ڈنڈوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔