سرائے عالمگیر:اراضی کے تنازع پر ہوائی فائرنگ ، 3 افراد گرفتار
سرائے عالمگیر (نامہ نگار )زمین کے تنازع پر ہوائی فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس کو اطلاع ملی کہ گاؤں با ئو لی شریف میں زمین کے تنازع پر 2گروپوں میں ہوائی فائرنگ ہو رہی ہے ۔اطلاع پر ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈاکٹر ممتاز احمد میکن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر سب انسپکٹر آفتاب رسول نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں گروپوں کے 3 افراد کو گرفتار کر کے 3 بندوقیں اور کارتوس برآمد کر لئے ۔ ملزموں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔