لالہ موسیٰ :نوجوان گندم کی کٹائی کے دوران تھریشرمیں آکر جاں بحق

لالہ موسیٰ :نوجوان گندم کی کٹائی کے  دوران تھریشرمیں آکر جاں بحق

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا) نوجوان گندم کی کٹائی کے دوران تھریشر میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

تھانہ ککرالی کے گاؤں بھوتہ کا رہائشی احسان اﷲ گندم کی کٹائی کے دوران چلتی تھریشر کی پلی میں آ کر جاں بحق ہوگیا،حادثہ اتناشدیدتھاکہ متوفی کا سرتن سے جدا ہوگیا، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ککرالی زبیر انجم، محرر احسان اﷲ گجر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے جہاں پر متوفی احسان اﷲ کے چچاماسٹر رشید نے پولیس کو بتایاکہ یہ حادثہ ہواہے ہم کوئی کارروائی نہیں کرناچاہتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں