تتلے عالی:کیمیکل ملے پانی سے مضر صحت سبزیاں تیار

تتلے عالی:کیمیکل ملے پانی سے مضر صحت سبزیاں تیار

گوجرانوالہ ، لاہور ،لالہ موسیٰ،کھاریاں،دینہ،راولپنڈی کی منڈیوں میں بھی ترسیل

تتلے عالی(نامہ نگار )کیمیکل ملے پانی سے سیراب کھیتوں کی مضر صحت سبزی پنجاب بھر میں فروخت ہونے لگی ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر کے شہری ودیہاتی علاقوں میں صاف پانی سے سیراب کھیتوں کی سبزی نایاب ہو گئی بلکہ دیہاتی علاقوں میں کاشت ہونے والی سبزی ٹینڈے ،بینگن،ہری مرچ،ٹماٹر،بھنڈی و کالی توری،آلو،شلجم،ٹینڈی،کھیرے ،ہرا دھنیا،بند وپھول گوبھی سمیت دیگر سبزی کے کھیتوں کو نہری وٹیوب ویل کے صاف پانی کی بجائے سیم نالوں کے کیمیکل ملے گندے پانی سے سیراب کیا جا رہا ہے ،مذکورہ سبزیاں نہ صرف گوجرانوالہ بلکہ لاہور ،لالہ موسیٰ،کھاریاں،دینہ،راولپنڈی کی منڈیوں کو بھی بھجوائی جا رہی ہیں۔گندے پانی سے سیرابی کے بعد تیار ہونے والی سبزیا ں نہ صرف مضر صحت ہیں بلکہ مختلف اقسام کی بیماریاں بھی پیدا کرتی ہیں۔چند سال قبل عوامی شکایات پر فوڈ اتھارٹی نے ایکشن لے کر سینکڑوں ایکڑ رقبہ پر کاشت سبزی کے کھیتوں میں ہل چلا کرتلف کر دی تھیں لیکن کارروائیاں بند ہونے کی وجہ سے یہ کام دوبارہ شروع ہو گیا ہے ۔شہریوں نے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں