کاروباری رقابت ، 2 بھائیوں کا خاتون دکاندار پر تشدد
شوکت اور اشرف نے بیویوں کیساتھ ملکر ریحانہ کوثر کی دکان پر دھاوا بول دیا
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )ساہنکے میں کاروباری رقابت پر دو بھائیوں نے اپنی بیویوں کے ساتھ مل کر خاتون د کاندار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے ساہنکے میں ر یحانہ کوثر نے کریانہ کی دکان بنا رکھی ہے جبکہ اسکی د کان کے سامنے شوکت کی بھی کریانہ کی دکان ہے اور خاتون اشرف سے کم قیمت پر چیزیں فروخت کرتی تھی جس کا شوکت کو رنج تھا ۔گزشتہ روز شوکت نے اپنے بھائی اشرف اپنی بھاوج حاضرہ بی بی اور اہلیہ بشری بی بی کے ہمراہ ریحانہ کوثر کی د کان پر دھاوا بول دیا اور اسے ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا لوگوں نے ملزموں کی منت سماجت کر کے زخمی خاتون کی جان چھڑائی اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے زخمی ریحانہ کوثر کی درخواست پر حاضرہ بی بی، بشریٰ،اشرف اور شوکت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔