گجرات:فوڈ یو نٹس کو جرمانے ،35 کلو سے زائد اشیا خورونوش تلف
گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید کی ہدایت پر ضلع بھر میں خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے انسپکشن مہم جاری رہی۔
کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 110 انسپکشنز کی گئیں جبکہ خلاف ورزیوں پر 43 امپروومنٹ نوٹسز جاری کیے گئے ۔ مزید برآں 10 فوڈ بزنسز کو جرمانے عائد کیے گئے جن کی مجموعی مالیت 106,000 روپے ہے ۔شدید خلاف ورزی پر ایک کارروبار کو کام کرنے سے روک دیا گیا جبکہ 7 نمونے حاصل کر کے لیبارٹری تجزیہ کے لیے بھجوا د ئیے گئے ۔انسپکشن کے دوران 35.15 کلوگرام زائد المیعاد، مضر صحت اور ممنوعہ اشیا تلف بھی کی گئیں۔