سرائے عالمگیر:بزرگ شہریوں کیلئے نا درا سنٹر میں سپیشل کائونٹر
شہری ایجنٹ مافیا کے جھانسے میں نہ آئیں، براہ راست دفتر آ ئیں :انچارج محمد حفیظ
سرائے عالمگیر (نامہ نگار )شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ذمہ داری ہے ، بزرگ شہریوں کی سہولت کیلئے نادرا سنٹر میں خصوصی کاؤنٹرز کام کر رہے ہیں جبکہ خواتین کیلئے قومی شناختی کارڈ یا دیگر دستاویزات کے حصول کیلئے جمعہ کا دن بھی مختص کیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انچار ج سینٹر نادرامحمد حفیظ نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انہوں نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ ایجنٹ مافیا کے جھانسے میں نہ آئیں اور نادراسے متعلق اپنے کاغذات کیلئے براہِ راست دفتر سے رجوع کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایجنٹ مافیا سے چھٹکارا کو یقینی بنانے کیلئے آفس سپرنٹنڈنٹ مدثر یا سین اور دیگر ٹیم سائلین کی مکمل معاونت کیلئے موجود ہے تاکہ کسی بھی درخواست گزارکو نادرا کی دستاویز کے حصول میں تیسرے بندے کی ضرورت نہ پڑے ۔