ڈسپوزل سٹیشنز ،سیوریج منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت

 ڈسپوزل سٹیشنز ،سیوریج منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت

تمام منصوبوں پر 24 گھنٹے کام کیا جائے تاکہ مقررہ وقت میں مکمل ہو سکیں :ایم ڈی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا احد ڈوگر کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسپوزل سٹیشنز اور سیوریج منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مختلف منصوبوں پر پیش آنے والے مسائل پر بھی غور کیا گیا اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسر وں کو ہدایات جاری کی گئیں۔ ایم ڈی واسا نے واضح ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور تمام منصوبوں پر 24 گھنٹے کام جاری رکھا جائے تاکہ انہیں مقررہ وقت میں مکمل کیا جا سکے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر منصوبے میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ڈی ایم ڈی واسا خرم نبیل بٹ، ڈائریکٹر (A,R&F)منیر احمد، ڈائریکٹر ولایت علی، ڈائریکٹر محمد عمران اور دیگر ڈپٹی ڈائریکٹرز بھی اجلاس میں موجود تھے اور انہوں نے منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ شہریوں کو بہتر نکاسی آب اور جدید سہولیات فراہم کی جا ئیں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں