ڈپٹی کمشنر کا اقبال منزل اور ملحقہ بازار میں میونسپل سروسز کی اپ گریڈیشن کا جائزہ
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے تاریخی ورثے کے تحفظ اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے اقبال منزل اور اس سے ملحقہ قدیم بازاروں میں جاری میونسپل سروسز کی اپ گریڈیشن اور بیوٹیفکیشن منصوبے کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ایم ڈی واسا فیصل شہزاد، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو، واسا کے چیف انجینئر سلمان نثار اور حافظ ظفر اقبال بھی ہمراہ تھے ۔ متعلقہ افسران نے منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے میں سیور لائن کی تنصیب، سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کی بہتری، سوئی گیس و بجلی کی بحالی اور ری لوکیشن، پاور و انٹرنیٹ کیبلز کی ڈکٹنگ، یونیورسل نیون سائن کی تنصیب، عمارتوں کے فساڈ کی بہتری، سٹریٹ لائٹنگ اور رنگ و روغن جیسے اہم کام شامل ہیں۔