ڈپٹی کمشنر نورالعین نے دھول کالاں میں شجرکاری مہم کے دوران پودے لگائے
گجرات (نامہ نگار، سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر نورالعین نے دھول کالاں میں جاری شجر کاری مہم کے دوران پودے لگائے۔
اس موقع پر چیئرمین گرین پاکستان اینڈ کلین پاکستان غلام رسول پاکستانی، کنزرویٹر فاریسٹ گوجرانوالہ سرکل مظہر مسعود، ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ گجرات سجاد حیدر زیدی اور کارواں ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن و گرین ایکسپریس کے بانی مظہر ہاشمی بھی موجود تھے ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ دھول کالاں میں 8 ہزار پودے لگائے جا رہے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت ضلع بھر میں 2 لاکھ 54 ہزار پودے 30 اپریل تک لگانے کا ہدف مکمل کیا جا رہا ہے۔