خاتون کے قتل میں ملوث 2 ملزم گرفتار
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا،نامہ نگار )لالہ موسیٰ پولیس کی بڑی کارروائی، اغوا کے بعد قتل کا معمہ حل، خاتون کے قتل میں ملوث 2 ملزم گرفتار۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم ارسلان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ناجائز تعلقات پر خاتون کو قتل کیا ۔ ارسلان اور حق نواز نے خاتون کو قتل کر کے نعش دفنا دی، فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ، مزید تفتیش جاری ہے ۔