معمر شخص پراسرار طور پر ہلاک

معمر شخص پراسرار طور پر ہلاک

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا)تھانہ صدر کھاریاں کے گاؤں پنجن کسانہ میں 70 سالہ شخص پراسرار طور پر سر پر گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

اسکی شناخت ریاض ولد محمود خان کے نام سے ہوئی ہے ۔بتایاجاتاہے کہ ریاض نے کاروباری نقصان پر دلبرداشتہ ہوکر سرمیں گولی مارکر خودکشی کرلی ،پولیس تھانہ صدر کھاریاں مصروف تفتیش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں