ٹریک پر چہل قدمی کرتا نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
زندگی ہارنے والا گجرات کا رہائشی زین حسن یونیورسٹی آف نارووال میں زیر تعلیم تھا
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریلوے ٹریک پر چہل قدمی کرتا نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا۔ نوجوان کی شناخت زین حسن کے نام سے ہوئی جو گجرات کا رہائشی ہے نوجوان یونیورسٹی آف نارووال میں زیر تعلیم تھا جو گیمن جھیل پر واقع لاہور راولپنڈی ٹریک پر چل رہا تھا کہ راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی زد میں آ گیا اور جھیل میں جا گرا،حادثہ میں زخمی ہونے سے نوجوان پانی میں ڈوب گیا اور جان کی بازی ہار گیا۔ نوجوان کی نعش کو ریسکیو اہلکاروں نے جھیل سے نکال کر سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا ۔