نئی نسل کو کتبِ احادیث اورخلفاء بارے پڑھا یاجائے :پیر داؤد رضوی

نئی نسل کو کتبِ احادیث اورخلفاء  بارے پڑھا یاجائے :پیر داؤد رضوی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)امیر جماعت رضائے مصطفی مولانا پیر داؤد رضوی نے کتابوں کے عالمی دن کے حوالے سے کہا ہے کہ۔۔۔

کتب بینی کی طرف رجحان ختم ہو جانا لمحہ فکریہ ہے اور تو اور لوگوں نے سب سے بڑی کتاب قرآنِ پاک پڑھنا چھوڑ دیا ہے جس سے دنیا میں افراتفری پھیل رہی ہے ۔ اساتذہ اور والدین کو چاہئے کہ نئی نسل کو کتب پڑھنے پڑھانے کی طرف راغب کریں۔بلخصوص کتبِ احادیث اور خلفاء راشدین کے بارے میں پڑھایا جائے اور اس پر عمل کیا جائے تو معاشرتی انقلاب اور امن برپا ہو سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں