سیالکوٹ:گوشت مہنگے داموں فروخت ،کارروائی کامطالبہ

سیالکوٹ:گوشت مہنگے داموں  فروخت ،کارروائی کامطالبہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )قصابوں نے سرکاری نرخنامہ ہوا میں اڑا دیا ۔چھوٹے گوشت کامقررہ نرخ 18سو ،

بڑے کا 900روپے کلو ہے مگر چھوٹا گوشت 2400روپے کی بجائے 00 26سے 2800 اور بڑا گوشت 1400 روپے سے 1600روپے کلو فروخت ہورہا ہے جبکہ برائلر گوشت بمعہ پوٹ کلیجی650روپے اور بغیر پوٹ کلیجی670روپے میں 900گرام فروخت کیا جارہا ہے ۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے نوٹس لیکرسخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں