ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں فری میڈیکل کیمپ ، ادویات تقسیم

 ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں فری  میڈیکل کیمپ ، ادویات تقسیم

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )محکمہ سوشل ویلفیئر اور انجمنِ مغلیہ سیالکوٹ کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں فری میڈیکل و آرتھوپیڈک کیمپ لگایاگیا۔

ماہر معالجین نے 350 سے زائد قیدیوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں۔ کیمپ کی نگرانی جنرل سیکرٹری انجمنِ مغلیہ شہباز شاکر، ڈپٹی سوشل ویلفیئر آفیسر عدنان ملکاور ڈاکٹر حنین گھمن نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے ہڈیوں اور جوڑوں کے پیچیدہ امراض میں مبتلا مریضوں کو خصوصی طبی مشورے دیئے ، قیدیوں کی ہیپاٹائٹس بی اور سی کی سکریننگ بھی کی گئی تاکہ تشخیص اور علاج کو یقینی بنایا جا سکے ۔ جنرل سیکرٹری شہباز شاکر نے کہاصدر انجمن مغلیہ/چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی کی ہدایت پرمغل میڈیکل کمپلیکس مستحق مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کررہا ہے اور آج کا کیمپ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں