ایس ڈی او فاروق گنج سب ڈویژن کے ناروا رویہ پر احتجاج ،کارروائی کامطالبہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )ایس ڈی او گپیکو سب ڈویژن فاروق گنج کے مبینہ ناروا سلوک اور غیر قانونی اقدامات کیخلاف صارفین سراپا احتجاج بن گئے ۔
نئے بجلی کنکشنز حصول اور بھاری بلوں کی شکایات پر سائلین کیساتھ ایس ڈی او کا نازیبا سلوک معمول بن چکا ہے ۔ متاثرہ صارفین کا کہنا ہے کہ جائز اعتراضات پر ایس ڈی او انتقامی کارروائی کے طور پر کنکشنز بھی منقطع کروا دیتے ہیں۔گزشتہ روز بھی متعدد صارفین شکایات لیکر دفتر پہنچے تو شنوائی کے بجائے بدتمیزی کی۔ صورتحا سے دفتر میں کام کرنیوالے ملازمین بھی سخت ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔ شہریوں اور ملازمین نے اعلیٰ حکام سے ایس ڈی او کیخلاف کارروائی مطالبہ کیا ہے ۔