نوجوانوں میں مطالعہ کی عادت کو فروغ دیں :خالد وسیم
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )سیالکوٹ لائنز کلب کے صدر خالد وسیم ایڈووکیٹ نے ورلڈ بک ڈے پر کہا ہے کہ۔۔۔
کتابیں کسی بھی قوم کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں کتابیں نا صرف علم کا خزانہ ہیں بلکہ یہ انسان کی فکری صلاحیتوں کو بھی نکھارتی ہیں باشعور اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کیلئے نوجوان نسل کو کتابوں سے جڑے رہنے کی ترغیب دی جائے ۔انہوں نے والدین اساتذہ اور سماجی اداروں پر زور دیا کہ وہ نئی نسل میں مطالعہ کی عادت کو فروغ دیں تاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکے ۔