گجرات چیمبر آف کامرس کا اجلاس ، نئی ممبرشپ کی منظوری
گجرات(سٹی رپورٹر)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ساتواں ایگزیکٹو باڈی اجلاس احمد حسن صدر گجرات چیمبر کی زیر صدارت ہوا۔
ہاؤس سے نئی ممبرشپ کی منظوری لی گئی۔ میٹنگ میں انکم اور اخراجات کی توثیق کی گئی اور سابقہ کارروائی کی توثیق بھی کی گئی۔احمد حسن نے کہا گجرات گلوبل ایکسپو کو فی الحال ملکی صورتحال کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے دوبارہ اس کو 9 تا 11جون کو منعقد کروایا جائے گا۔