گوجرانوالہ بورڈ کاکارنامہ ،سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کا بڑا سنگ میل عبور
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے وسائل کی بچت اور خود انحصاری کی نئی مثال قائم کر دی۔
بورڈ کی آئی ٹی ٹیم نے قومی خزانے کا ایک روپیہ خرچ کیے بغیر سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کا ایک اور بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر احتشام بٹ کی رہنمائی میں تیار کردہ اس جدید سسٹم کے ذریعے ملک کے تعلیمی بورڈز میں سب سے پہلے مارکنگ مراکز پر ہی جوابی کاپیوں کی چیکنگ کے بعد نمبروں کی فیڈنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔