گوجرانوالہ:مبینہ مقابلے ،چار ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی ،گرفتار

گوجرانوالہ:مبینہ مقابلے ،چار ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی ،گرفتار

اویس ، طیب ،ا حمد ، افضال فیروزوالا ، سبزی منڈی ،باغبانپورہ سے دھر لئے گئے

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران چار ریکارڈ یافتہ ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔ تھانہ فیروزوالا کے علاقے میں پولیس ریڈ پر ریکارڈ یافتہ ملزم اویس اور طیب کی کوشش میں حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہو گئے ، جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں مقابلہ کے دوران ریکارڈ یافتہ ملزم احمد نے پولیس پر فائرنگ کی اور فرار کی کوشش میں چھت سے گرکر زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتارکر لیا۔ تھانہ باغبانپورہ کے علاقے میں پولیس ناکہ سے فرار ہونیوالا ریکارڈ یافتہ ملزم افضال عرف افضالی گرنے سے زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں