پسرور :بھائی کی غیرت کے نام فائرنگ سے بہن شدید زخمی
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )تھانہ صدر پسرور کی حدود گاؤں چھچھریالی میں غیرت کے نام پر سگے بھائی کی فائرنگ سے بہن شدید زخمی ہوگئی۔
30 سالہ اریج نے 10 سال قبل خلیل سے پسند کی شادی کی تھی، جس پر بھائی کو شدید رنج تھا۔ذرائع کے مطابق اریج حال ہی میں صلح کے بعد اپنے والدین سے ملنے میکے آئی ہوئی تھی اسی دوران اس کا بھائی صدام خورشید ا طیش میں آ گیا اور اس پر30بور پستول سے فائرنگ کر دی۔ریسکیواہلکاروں نے زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں فوری تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پسرور منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔