ایم ڈی جی ڈبلیوایم سی کاصفائی کاجائزہ،بہتری کی ہدایات جاری
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ایم ڈی گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے یونین کونسل نمبر 39 کا دورہ کیااور گلیوں،بازاروں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
شہریوں اور دکانداروں سے گھروں سے کوڑا اٹھانے کے نظام، صفائی اور عملے کے رویے بارے دریافت کیا۔ انہوں نے صفائی ورکرز کی حاضری ریکارڈ بھی چیک کیا اور متعلقہ افسروں کو بہتری کی ہدایات جاری کیں۔ عبدالرزاق ڈوگر نے شہریوں اور تاجروں پر زور دیا کہ کوڑا سڑکوں، گلیوں اور عوامی مقامات پر پھینکنے سے اجتناب کریں۔ صفائی قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائیگی۔