سیالکوٹ:آوارہ کتوں کا حملہ، 3 قیمتی بھیڑیں ہلاک

سیالکوٹ:آوارہ کتوں کا  حملہ، 3 قیمتی بھیڑیں ہلاک

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا ) تھانہ کینٹ کے علاقہ بوتھ محلہ باغ والا میں آوارہ کتوں کے ایک غول کا رات کو بھیڑوں پر حملہ ،محبوب بھٹی کی 3 قیمتی بھیڑیں ہلاک ہوگئیں۔

کچھ روز قبل کتوں کے غول نے شہزاد افتخار کے گھر کی دیواریں پھلانگ کر مرغیاں بھی مار ڈالی تھیں۔بچے بوڑھے علاقہ مکین بھی ان کتوں کے ہاتھوں زخمی ہوچکے ہیں۔ علاقہ میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے ۔مکینوں نے انکی فوری تلفی کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں