وزیرآبادکے سپوت ڈاکٹر نعمان رفیع کیلئے بین الاقوامی اعزاز

وزیرآبادکے سپوت ڈاکٹر نعمان رفیع کیلئے بین الاقوامی اعزاز

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیرآبادکے سپوت ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت کو بین الاقوامی اعزاز سے نواز دیا گیا،

معروف معالج اور ماہرِ صحت ڈاکٹر نعمان رفیع کو جنوبی ایشیائی پبلک ہیلتھ آرگنائزیشن (SAPHO)کی جانب سے انکی نمایاں خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹ آف اپریسی ایشن سے نواز ا گیا ہے جو پاکستان سمیت اہلیان وزیرآباد کے لیے ایک اعزاز ہے ۔یہ اعزاز انہیں ذیابیطس اور اینڈوکرائنولوجی کے شعبے میں تحقیقی سرگرمیوں اور صحت کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔ طبی و سماجی حلقوں نے ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت کو اس اعزاز پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ انسانیت کی خدمت کیلئے پہلے سے بڑھ کر اپنے فرائض انجام دینگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں