سیالکوٹ میں سرجیکل سٹی کیلئے کاوشیں جاری:شافع حسین
سرجیکل سٹی کے قیام سے آلات جراحی کی برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے سیالکوٹ میں آلات جراحی تیار کرنے والی فیکٹری کا دورہ کیا ،انتظامیہ نے آلات جراحی کی تیاری کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہاکہ آلات جراحی کے سیکٹر میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے ،سیالکوٹ سے آلات جراحی یورپ،امریکہ اور دیگر ممالک کو ایکسپورٹ کئے جاتے ہیں،آلات جراحی کی برآمدات بڑھا کر ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ سیالکوٹ میں سرجیکل سٹی بننے سے اس سیکٹر کی انڈسٹری یہاں منتقل ہوگی،سیالکوٹ میں سرجیکل سٹی کے قیام کیلئے سنجیدہ کاوشیں کی جارہی ہیں اسکے قیام میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ سرجیکل سٹی کے قیام سے آلات جراحی کی برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔