گرلز ایلیمینٹری سکول فرید ٹاؤن میں داخلہ مہم کے سلسلہ میں تقریب

 گرلز ایلیمینٹری سکول فرید ٹاؤن  میں داخلہ مہم کے سلسلہ میں تقریب

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )قائم مقام کمشنرو ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا ہے کہ سکول سے دور رہنے والے بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کا مشن جاری ہے ،

سر کاری سکولوں میں نا صرف مفت کتابیں فراہم کی جا رہی ہیں بلکہ اعلیٰ کوالیفائیڈ ٹیچرز کی تعیناتی اور دیدہ زیب کلاس رومز بھی بنائے گئے ہیں ،سرکاری سکول بہت اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اسی وجہ سے والدین اب بچوں کو یہاں داخل کروا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ایلیمینٹری سکول فرید ٹاؤن میں داخلہ مہم کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب میں کیا ۔پرنسپل میڈم زینب کی زیر صدارت تقریب سے سی او ایجوکیشن ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک اورفوکل پرسن سکول ایجوکیشن طوبیٰ جاویدنے بھی خطاب کیا۔ شرکانے بچوں کو مفت یونیفارم،سکول بیگز اور کتابیں بھی تقسیم کیں ۔ بعد ازاں بیٹی پڑھے گی تو قوم بڑھے گی مہم کے سلسلہ میں آگاہی واک بھی کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں