ایلمینٹری سکول چراغ نگر میں داخلہ مہم کی تقریب ، آگاہی واک
سرکاری سکولوں میں مفت سہولیات فراہم ،والدین بچوں کو داخل کرائیں :سبطین مظہر
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری)سبطین مظہر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل سٹی اعجاز گورائیہ اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز گرجاکھ امداد اﷲ کاہلوں نے گورنمنٹ ایف ڈی ماڈل ایلمینٹری سکول چراغ نگر میں داخلہ مہم کے سلسلہ میں آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد کیا۔سکول کونسل اراکین، والدین اور علاقہ عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سبطین مظہر نے خطا ب میں کہا حکومتِ پنجاب تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور سرکاری سکولوں میں بچوں کو مفت کتب، معیاری تعلیم، تربیت یافتہ اساتذہ اور بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ والدین بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کروا کر انکے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں۔ اعجاز گورائیہ نے کہا تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور کسی بچے کو اس سے محروم نہیں رہنا چاہیے ۔ زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کر کے انہیں زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا اور داخلہ مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔ شرکا نے داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔