نوشہرہ ورکاں میں گندم خریداری مرکز فعال،555کسان رجسٹرڈ

نوشہرہ ورکاں میں گندم خریداری  مرکز فعال،555کسان رجسٹرڈ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )تحصیل نوشہرہ ورکاں میں گندم خریداری مرکز فعال ہو چکا جہاں حکومت کی جانب سے ایک لاکھ بیس ہزار بوری گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اب تک 555کسان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

 جن میں سے 15 کسان 3100توڑے باردانہ حاصل کر چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 440توڑے گندم کی خریداری عمل میں لائی جا چکی ہے ، سرکاری قیمت 3500 روپے فی 40 کلو گرام مقرر کی گئی ہے ۔انچارج خریداری مرکز میاں عبدالحفیظ نے کہا کہ مرکز میں کسانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، کسان گندم سرکاری مرکز پر لا کر فروخت کریں جہاں انہیں مقررہ نرخ کے مطابق فوری ادائیگی کی سہولت میسر ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں