دعوئوں کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہوسکی

دعوئوں کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہوسکی

حافظ آ باد میںمختلف روٹس پر ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں،لڑائی جھگڑے معمول

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کے بلند بانگ دعوئوں کے باوجود ٹرانسپورٹ کے کرایہ جات میں کمی نہ آسکی۔ مختلف روٹس پر ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں جاری ہیں جس سے ضلع بھر کے عوام اورمسافر پریشان ہوکر رہ گئے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبار کمی کے باوجود ابھی تک حافظ آباد کے مختلف روٹس کے علاوہ بیرون شہر جانے والی ٹرانسپورٹ کے کرایہ جات میں کوئی کمی نہ آسکی ۔ اگر چہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بس سٹینڈز پر کم کردہ کرایہ نامہ آویزاں ہیں لیکن ٹرانسپورٹرز پہلے کی طرح کرایہ جات وصول کررہے ہیں اور انکی من مانیوں کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز میں لڑائی جھگڑے کے واقعات معمول بن چکے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر اور سیکریٹری آرٹی سمیت تمام افسر فوٹو سیشن تک محدود ہوچکے ہیں جس سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کی ضلع بھر میں دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں